اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومت سے مذاکرات کے لئے پاکستان تحریک انصاف پانچ مانگ لئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صادق سنجرانی نے پی ٹی آئی کے سینئر ارکان شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شہزاد وسیم سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلد ہی نام چیئرمین سینیٹ بھیجے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی نے شاہ محمود قریشی کو حکومت کے پیغام سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سعد رفیق نے پہلے ہی صادق سنجرانی سے رابطہ کر کے سینیٹ میں کام کرنے والے اپوزیشن اور حکومت کے پانچ ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔