English

سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیخلاف درخواست دائر

لاہور : ملک میں انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا ایپس کی بندش کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا ایپس کی بندش کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست وکیل ابوزر سلمان نیازی نے درخواست دائر کی ، جس میں وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری پرملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی، انٹرنیٹ سروس معطل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور قانون کے منافی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس کوبھی بند کردیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا ایپس بحال کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کے بعد حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وزارت داخلہ کی سفارش پر ملک بھر میں ٹوئٹر، یوٹیوب، فیس بک اور واٹس ایپ کو بلاک کر دیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top