English

سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی اے

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا کہ سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ملک بھرمیں موبائل براڈ بینڈ سروس بحال ہے لیکن انٹرنیٹ سروسز پرپابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔

ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یوٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک کی سروسزابھی تک ڈاؤن ہیں جو پی ٹی آئی کارکنوں کے پُرتشدد مظاہروں کے بعد سروسزمعطل کی گئی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top