English

نگراں وزیراطلاعات کی سرکاری میڈیا کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کوریج کی ہدایت

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سرکاری میڈیا کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یامخالفت نہ کرے، مام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے۔

ریڈیو پاکستان کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کوجدید ترین بنانا میرا خواب ہے، اس کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات ڈیجیٹل ہونا چاہئے، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن میں بہتری لائیں گے۔

نگران وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ مسائل کوحل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم بہانے بنانے کے بجائے مسائل حل کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے، شفاف انتخابات کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب لڑنے کی مکمل آزادی حاصل ہونی چاہئے۔

نگراں وزیراطلاعات نے سرکاری میڈیا کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو منصفانہ کوریج کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری میڈیا کسی سیاسی جماعت کی حمایت یامخالفت نہ کرے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top